(ویب ڈیسک ) ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو بارے آگاہ کر دیا،اب انڈیا اور پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا، وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا، پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔