عمران خان امریکا کے کندھوں پر سوار ہوکر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ، خواجہ آصف

عمران خان امریکا کے کندھوں پر سوار ہوکر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ، خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  کا کہنا ہے کہ   بانی پاکستان تحریک انصاف   عمران خان   امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں نیوز کانفرنس کے دوران  کہا کہ فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔   9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا معاملہ عدلیہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ ملک کے دفاع کو کوئی بھی چیلنج نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کےلیے باعث شرم ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا۔ اُس وقت جنرل باجوہ مائنس نواز شریف پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ 

وزیر دفاع کا کہنا تھا  کہ  بانی پی ٹی آئی جب اقتدار سے محروم ہوئے تو امریکا ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا، اب وہ امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  جو لوگ پی ٹی آئی کی محبت میں پاگل ہوگئے ہیں انہیں ان کا ماضی دیکھنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی خود فوج کی سب سے بڑی پروڈکٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں نہیں پراپرٹی ٹائیکون کے اکاؤنٹ میں گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون کے واجبات میں ایڈجسٹ کروائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  کہا کہ   9 مئی کے حملوں میں ملوث افراد تربیت یافتہ تھے، اس معاملے میں فوری فیصلوں کی ضرورت تھی کیونکہ حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے تھے، یہ منصوبہ ایسے شخص نے پلان کیا جو خود اسٹیبلشمنٹ کی پراڈکٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ   9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ختم کیا گیا جبکہ نواز شریف کی حکومت سازش کے ذریعے ختم کی گئی۔

Watch Live Public News