دلہن کی ادرک والی چائے نےسہاگ رات کو گھر میں کہرام مچاد یا

دلہن کی ادرک والی چائے نےسہاگ رات کو گھر میں کہرام مچاد یا
کیپشن: دلہن کی ادرک والی چائے نےسہاگ رات کو گھر میں کہرام مچاد یا

ویب ڈیسک:سہاگ رات کو نئی نویلی دلہن نے دلہے اور اس کے اہلخانہ کو ادرک والی چائے پلا تمام افراد کو بے ہوش کردیااور تمام قیمتی سامان اور زیورات لے کر فرار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں ڈاکووں ، ڈکیتوں اور لٹیروں کے ساتھ ساتھ لٹیری دلہنوں کے کئی واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ یہ دلہنیں ایسے شکار کی تلاش کرتی ہیں ، جن کی شادی نہیں ہوپارہی ہوتی ہے۔ سماج میں بدنامی کے خوف سے یہ لوگ پیسے دے کر لڑکیوں کو خرید کر ان کی شادی کر لیتے ہیں۔

فرخ آباد میں رہنے والے ایک نوجوان کی داستان بھی ایسی ہی ہے جس کی ملاقات اس کی بیوی سے ایسے ہی بروکرز کے ذریعے ہوئی تھی ۔بروکر کے ذریعے شادی کرنے کے بعد وہ شخص اپنی دلہن کو گھر لے آیا۔ لیکن اس کی دلہن نے سہاگ رات منانے کی بجائے اسے ایسا زخم دیدیا کہ اب شاید وہ زندگی بھر کسی سے شادی نہیں کر سکے گا۔

اس شخص کی نئی نویلی دلہن نے ادرک والی چائے بناکر سب کو پلا دی جسے پینے کے بعد دولہا سمیت گھر کے تمام افراد بے ہوش ہوگئے اور دلہن تمام قیمتی سامان اور زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ اب متاثرہ شخص نے دلہن کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس کو دی گئی معلومات کے مطابق فرخ آباد میں شمش آباد کے اکبر پور کے رہنے والے سنویش کمار نے ایک بروکر کی مدد سے شادی کی تھی۔ اس نے ڈھائی لاکھ روپے دے کر دلہن خریدی تھی۔ یہی نہیں، سنویش نے ہی شادی کے تمام اخراجات برداشت کیے تھے۔

Watch Live Public News