جرمنی کو کرسمس مارکیٹ کے حملہ آور سے متعلق خبردار کیا تھا،سعودی عرب

جرمنی کو کرسمس مارکیٹ کے حملہ آور سے متعلق خبردار کیا تھا،سعودی عرب
کیپشن: جرمنی کو کرسمس مارکیٹ کے حملہ آور سے متعلق خبردار کیا تھا،سعودی عرب

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے کہا ہے کہ جرمنی کو کرسمس مارکیٹ میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے والے شخص سے متعلق خبردار کردیا تھا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جرمن حکام کو حملہ کرنے والے شخص سے متعلق معلومات فراہم کر دی تھیں۔ سعودی شہری ڈاکٹر طلیب عبدل جواد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتہا پسندانہ نظریات شیئر کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آورماہر نفسیات اور سائیکوتھراپی ہے جو جرمنی کے انتہا پسند گروپ سے ہمدردی رکھتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔ 50 سالہ حملہ آور کے پاس جرمنی میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ ہے اور وہ تقریبا 20 سال سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔

جرمنی کی کرسمس مارکیٹ میں شاپنگ میں مصروف لوگوں پر سعودی شہری نے گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News