دوسری شادی کیوں کی؟ صحافی ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑ دی

دوسری شادی کیوں کی؟ صحافی ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑ دی

 ویب ڈیسک: اینکر اور معروف پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی نے  اپنی دوسری شادی کے پس پردہ جذباتی وجوہات بیان کردیئے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’اللہ میری پہلی بیوی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ میں نے کبھی اپنے بچوں کی تصویریں عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیں کیونکہ میری مرحومہ بیوی ایسا نہیں چاہتی تھیں، ہم نے خود کو ہمیشہ عوامی نمائش سے دور رکھا، لیکن آج میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کر رہا ہوں کیونکہ لوگ میرے فیصلے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔‘

دوسری شادی کا فیصلہ میرے لیے نہایت مشکل اور ناگزیر تھا،میری پہلی بیوی کی وفات کے بعد، میں نے ایک دوست، بچوں کی ماں، محبت، اور دعاؤں کا ذریعہ کھو دیا تھا،میرے بچے چھوٹے تھے، اور میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ بھی میری طرح ماں کے بغیر زندگی گزاریں۔‘

ارشاد بھٹی نے بتایا کہ ان کے گھر کو ایک دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کی ضرورت تھی،سابقہ اداکارہ سما راج، جو ان کی قریبی دوست تھیں، ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں، اگرچہ وہ کبھی ان سے شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، لیکن ان کے بچوں کی سما راج کے ساتھ قربت اور ان کی حیرت انگیز شخصیت نے یہ فیصلہ آسان بنا دیا،سما راج ایک مذہبی رجحان رکھنے والی اور بہترین خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ارشاد بھٹی کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں اور ن کے اس فیصلے کو سراہا رہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News