(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا خبروں کی تردید کردی۔
بلاول بھٹو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا نے بات پکی سے لے کر منگنی اور شادی تک کروا دی،نہ منگنی ہوئی، نہ شادی، سوشل میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرنسز گلوریا نامی کسی خاتون کو نہیں جانتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے حوالے سے شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، سوشل میڈیا کے تماشے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ہوتے ہیں،غیر ضروری معاملات کو سوشل میڈیا پر ہوا دی جاتی ہے۔