ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے اور پنجاب میں بارش سے آلودگی و دھند میں کمی واقع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ ہے، اسموگ اور آلودگی بڑھنے سے فضا دھندلی ہوگئی ہے البتہ 23 دسمبر پیر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے بارش سے آلودگی اور خشک موسم کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔