سردی کی نئی لہر،بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےبتادیا

سردی کی نئی لہر،بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےبتادیا
کیپشن: سردی کی نئی لہر،محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم میدانی اضلاع میں جھکڑ/ تیز ہوا ئیں چلنے کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاورسمیت خیبر پختونخو ا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا،خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا اور پشاو رمیں کم سے کم درجہ حرارت 2جبکہ زیادہ سے زیادہ10سینٹی گریڈ رریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تنا سب 35فیصد ریکارڈ کیا گیا،خیبر پختونخوا کے بالا ئی اضلاع کالام میں منفی 5جبکہ دیر میں منفی 4سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ چترال،ایبٹ آباد،شانگلہ،تورغراور جنوبی وزیرستان میں منفی 2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News