امریکی صدر سے اہم ملاقات میں زیلنسکی کے لباس پر طنزیہ تبصرہ

امریکی صدر سے اہم ملاقات میں زیلنسکی کے لباس پر طنزیہ تبصرہ

ویب ڈیسک: گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، زیلنسکی، جو عام طور پر فوجی طرز کا لباس پہنتے ہیں، اس ملاقات میں سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔ ٹرمپ نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا، "آپ آج بہت تیار ہیں۔"

ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی صحافی برین گلین نے سوال کیا، آپ نے کوئی ڈھنگ کا سوٹ (تھری پیس یا پینٹ کوٹ) کیوں نہیں پہنا، آپ امریکا کے سب سے بڑے دفتر (صدارتی آفس) میں آئے ہیں اور آپ نے ڈھنگ کا سوٹ پہننا مناسب نہ سمجھا۔

یوکرین کے صدر دلودومیر زیلسنکی جو زیادہ تر گہرے سبز رنگ کے سویٹر میں نظر آتے ہیں، نے امریکی صحافی کو جواب میں کہا میں اس وقت سوٹ پہنوں گا جب جنگ ختم ہو جائے گی، شاید جو میں نے پہنا ہوا ہے اسی طرح کا، شاید جو آپ نے پہن رکھا ہے اس طرح کا یا شاید اس سے بھی بہتر، شاید سستا، میں نہیں جانتا دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

یہ تبادلہ اس ملاقات کے دوران ہوا جب دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو رہا تھا، زیلنسکی کے لباس پر تبصرہ اور ان کی جوابدہی نے ملاقات کی فضا کو متاثر کیا، جو بعد میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تناؤ کا باعث بنی۔

یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی طویل سفر طے مسافت کرکے امریکہ پہنچے تھے تاکہ ایک "معاشی شراکت داری" (Economic Partnership) معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے، لیکن انہیں  معاہدہ کیے بغیر ہی واپس جانا پڑا۔  

زیلنسکی کے اس دورے کی ناکامی کو سفارتی محاذ پر ایک دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ وہ جس معاہدے کے لیے 5,000 میل کا فاصلہ طے کرکے امریکہ پہنچے تھے، وہ آخرکار دستخط کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔

Watch Live Public News