صدر پاکستان کی کاکا کشن چند اڈوانی کے گھر آمد

 صدر پاکستان کی کاکا کشن چند اڈوانی کے گھر آمد

ویب ڈیسک: کراچی میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کاکا کشن چند اڈوانی  کے گھر آمد، صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ایم پی اے ڈاکٹر شام سندر، دیال داس، لشمن داس اور دیپک کمار نے استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور محترمہ فریال تالپور بھی موجود تھے،دیگر صوبائی ارکان میں حاجی علی حسن زرداری، سہیل انور سیال اور اسماعیل راہو بھی موجود تھے، صدر پاکستان نے کاکا کشن چند اڈوانی کی عیادت کی۔

Watch Live Public News