سونے کی قیمتوں کو ’ ریورس گیئر ‘ لگ گیا، قیمت میں مزید کمی

سونے کی قیمتوں کو ’ ریورس گیئر ‘ لگ گیا، قیمت میں مزید کمی

ویب ڈیسک:پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوئی ہے۔

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکمی ہوئی ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے،10گرام سونےکی قیمت 438 روپےکم ہوکر 2 لاکھ57 ہزار 201  روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 857 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 500 روپے تھی، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے کا تھا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 863 فی اونس تھی۔

Watch Live Public News