اسلام آباد ( پبلک نیوز) بیرون ملک سے آنے والی 80 فیصد ٹریفک کو کم دیا گیا ہے ٗ مسافروں کوپاکستان آتے اور پاکستان سے جاتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ دکھانا پڑے گا ٗ ایئر پورٹ پر ہی کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے این سی او سی کی طرف سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کو سفر سے پہلے پاسٹریک ایپ پر لازمی رجسٹریشن کروانا ہو گی ٗ ائیر ٹریول پلان 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے سے ناٖفذ ہو گا جبکہ 19 اور 20مئی کی درمیانی رات تک ناٖفذ رہے گا ٗ این سی او سی ائیر ٹریول پلان پر 18 مئی کو نظر ثانی کرے گیایڈوائزری میں ہدایات جاری کی گئی ہے کہ پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک کو 80 فیصد کم کردیا جائے ٗ بیرون ملک سے پاکستان میں ایئر ٹریفک کو 20 فیصد تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ مسافروں کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی ٗملک میں آنے اور جانے والے مسافروں کا ایئر پورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ کیاجائے گا ٗایئر پورٹس پر ہی پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنائے گی ٗٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر 10 روز کیلئے قرنطینہ کرنا ہوگا ٗ