(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے، کوالٹی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کےلئے نیا محکمہ قائم تشکیل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کموڈیٹیز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا، رولز آف بزنس میں ترمیم کر کے نئے محکمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نئے محکمے کے نیچے ایک خود مختار ادارہ اور پانچ اٹیچ ڈیپارٹمنٹ قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے کے ماتحت کر دئیے گئے۔
اٹیچ ڈیپارٹمنٹس میں ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز ، ڈی جی فوڈ، کین کمشنر پنجاب شامل ہیں، ڈائریکٹر آف ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ ، ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکٹنگ شامل ہیں، ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمے کے ماتحت کر دئیے گئے ہیں۔
نیا محکمہ زراعت ، خوراک اور انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ذیلی شعبوں کے انضمام سے بنایا گیا ہے، گندم کی خریداری اور سٹوریج کی ذمہ داری نئے محکمے کو دےدی گئی، گندم کی ٹرانسپورٹیشن ، ریلیز اور گندم خریداری کےلئے بنکوں سے قرض کے معاملات بھی نئے محکمے کے ماتحت ہوں گے ۔
فوڈ کی ہائی جین کوالٹی کو بہتر بنانا بھی نئے محکمے کا کام ہو گا، فلور اور شوگر ملز کی ریگولرازیشن بھی نئے محکمے کو اسائن کیا گیا ہے، اوورچارجنگ کرنے والوں ، کھانے پینے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں ، قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔اس کے علاوہ پنجاب میں گندم خریداری کرنے والا محکمہ فوڈ ڈائریکٹوریٹ ضم کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں حکومتوں کےلئے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قلت پر قابو پانا اور قیمتوں کو کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔موجودہ حکومت نے پنجاب میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء ضروریہ کی قلت اور قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے کام مکمل کر لیا ۔