پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا
کیپشن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کے سطح تک پہنچا۔ اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1378 پوائنٹس کے اضافے سے 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر میں مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔217 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 44 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 ارب 15 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,047 جبکہ کم ترین سطح 83,303 پوائنٹس رہی۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں بازارِ حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی آئی ایم ایف معاہدے کی پیشرفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 584 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 48000 پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرکے 84116 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنڈرڈانڈیکس میں 1019 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ہے۔ مارکیٹ 84 ہزار 551 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Watch Live Public News