کے پی حکومت  کااحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال، انکوائری کمیٹی تشکیل

کے پی حکومت  کااحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال، انکوائری کمیٹی تشکیل

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا  حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال  کر نے  پر وزرات داخلہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق   وزارت داخلہ نے کے پی کے سرکاری وسائل کے استعال پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ  رفعت مختار اور  اے ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعو مراٹھا کمیٹی میں شامل ہیں۔ انٹیلجنس بیور کے 20 گریڈ سے اوپر کےافسران بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  کمیٹی پی ٹی آئی کے مارچ میں گاڑیوں کے استعمال کی انکوائری کرے گی، کمٹیی دھرنے  میں شامل ہونے والے کے پی کے سرکاری ملازمین کی انکوائری کرے گی۔

  کمیٹی کا کام ملازمین کی شناخت اور ذمہ داری کا تعین کرنا ہے جو اس میں ملوث تھے، کمیٹی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کا تعین کرے گی، انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ 7 دنوں میں پیش کرے گی۔

Watch Live Public News