(ویب ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے قوم کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا میں نے اپنی ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کے لئے اپنی جان قربان کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید ان دنوں جیل میں قید ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھے چکی نمبر15 میں رکھا ہوا ہے، خدا کے لئے قلم دوات کو ووٹ دو، 8 فروری کو باہر نکلو اور قلم دوات پر مہر لگاو،این اے 56 اور 57 میں ثابت کریں کہ آپ زندہ قوم ہیں، میری نہ اولاد ہے، آپ ہی میری بیٹی ہیں، بہن ہیں، ماں ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ موت کےقریب ہیں، مجھے زندگی دو، اور ایسا تب ممکن ہے جب آپ قلم دوات پر مہرلگائیں گے،8 فروری کو قلم دوات پر مہر لگا کر شیخ رشید کو ایک نئی زندگی دو۔