ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں یتیم بچوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ’پاکستان سویٹ ہوم‘ میں بچوں کو ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب میں مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔
جب تقریب کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو یتیم لڑکیوں کو ایوارڈ پیش کرنے کا کہا گیا اور جیسے جیسے لڑکیوں سے اسٹیج بھرتا گیا اسی دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکیوں کو شیلڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں نامحرم ہیں اس لیے وہ انہیں شیلڈ پیش نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو ایک ماہ کے دورے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔