بریکنگ نیوز!بابراعظم کااستعفی منظور

بریکنگ نیوز!بابراعظم کااستعفی منظور
کیپشن: بریکنگ نیوز!بابراعظم کااستعفی منظور

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم  کا استعفی منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کا کہنا ہے کہ بابراعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر  مکمل توجہ دینے کی ان کی خواہش ظاہر کرتا ہے،سلیکشن کمیٹی مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کا کہنا ہے کہ بابراعظم کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کے لیے اب بھی بہت  کچھ موجود ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے،بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔

Watch Live Public News