شادی پر کھانا   کم پڑ جانے  پر باراتیوں کا ہنگامہ، دلہا دلہن کی شادی تھانے میں کرانا پڑی

شادی پر کھانا   کم پڑ جانے  پر باراتیوں کا ہنگامہ، دلہا دلہن کی شادی تھانے میں کرانا پڑی

ویب ڈیسک : ( علی رضا ) شادی پر کھانا تھڑ جانے پر باراتیوں کا ہنگامہ۔۔۔ دلہا دلہن کی شادی تھانے میں کرانا پڑی۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر سورت میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک شادی میں شرکت میں آئے باراتیوں نے کھانا نہ ملنے پر شادی ہال میں پلیٹیں اور پراتیں ایک دوسرے کو مارنا شروع کردیں۔

لکشمی شادی ہال سورت میں بہار کے جوڑے کی شادی کی تقریب جاری تھی  اور تمام مذہبی رسومات تقریبا مکمل ہوچکی تھیں کہ دلہا والوں کے اعتراض پر شادی روک دی گئی ۔

تاہم دلہن انجلی کماری کے پریشان والدین  نے رشتہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا مگر   دلہن کے چچا پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں جاکر انہوں نے بتایا کہ دلہا پرمود مہتو شادی کے لئے تیار ہے تاہم اس کےگھروالوں  نے فساد کھڑ ا کررکھا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) آلوک کمار نے مداخلت کا فیصلہ کیا اور دونوں خاندانوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرلیا۔

 جہاں انہوں  نے دلہا دلہن کے درمیان شادی کی بقیہ رسومات مکمل کرانےکے بعد انہیں مبارک باد دی ۔ پولیس اسٹیشن میں ہونے والی شادی کو دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

Watch Live Public News