لاہور(پبلک نیوز) مصباح الحق اور وقار یونس کے استعفیٰ دیتے ہی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے.
نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے سے انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں ،پہلے ہی کہا تھا دونوں کوچز کے استعفوں کے بعد پاکستان سے کھیلوں گا۔واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے.ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے. مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا.
دوسری جانب ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ، پندرہ رکنی سکواڈ میں آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی ، یہی قومی سکواڈ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں جبکہ اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔