ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ عبدالغفار کے نام سے کی گئی ہے۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو اس کی بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ واقعہ ذاتی رنجش پر پیش آیا۔ واقعہ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔