ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) سیشن کورٹ لاہور نے امیربالاج کے مرکزی ملزم احسن شاہ کی اہلیہ ملزمہ اریشہ مسعود کی درخواست میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے احسن شاہ کی اہلیہ اریشہ مسعود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا کہتے ہیں ایف آئی اے جاکر شامل تفتیش ہوں۔
پراسکیوٹر نے کہا کہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے،ایف آئی اے تفتیش کرے گی۔
عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ اریشہ کی ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ پولیس نے احسن شاہ کی آڈیو لیک کرنے پر مقدمہ درج کررکھا ہے،تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔