ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاں تحقیقاتی حکام نے مزید اہم شواہد حاصل کرلیے۔
تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگرد شاہ فہد نے 5 ستمبر کو گاڑی اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائی، 3 دسمبر 2023 کو دہشتگرد فہد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی آیا تھا، تفتیشی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد فہد نے 3 دسمبر 2023 کو 7 بجکر 49 منٹ پر ہوٹل میں انٹری کی، یہ 4 اکتوبر 2024 کو دوبارہ کراچی پہنچا، ہوٹل میں دہشتگرد نے 10 بجکر 47 منٹ پر بائیو میٹرک انٹری کی۔
تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے کے روز دہشتگرد نے دوپہر 12 بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا، دہشتگرد نے دونوں مرتبہ پریڈی کے علاقے میں دو ہوٹلوں میں قیام کیا۔