سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب  نے کانسی کے تمغے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب  نے کانسی کے تمغے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے ٹائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب انڈر 49 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کے تمغے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا ابو طالب نے کوالیفانگ میچ میں مارکش کی ایتھلیٹ امیمہ البوشتی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔کانسی کے تمغے کے لیے ان کا مقابلہ ایران کی کھلاڑی مبینہ نعمت زادہ سے ہو گا۔

اس سے قبل سعودی کھلاڑی کواٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی پانیپک وانگپتا ناکت نے 0-2 سے شکست دی۔ پانیپک اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اسی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے منگل کو وومنز ٹائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ اویشاگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

دنیا ابو طالب مقابلے کا پہلا راؤنڈ 2-6 سے ہار گئی تھیں، دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے اویشاگ سیمبرگ  کو 5-4 اور 10-0 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہوگئیں۔

Watch Live Public News