پاکستان کیخلاف میچ میں شکست کے بعد افغان شائقین اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اور آپے سے باہر ہو گئے۔ انہوں نے سٹیڈیم میں تور پھوڑ شروع کردی۔ اور پاکستانی تماشائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ https://twitter.com/iWaqasKhann/status/1567591174730293250?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567591174730293250%7Ctwgr%5Eb81ce3fc931c0a7efb1455318ecfb334af62603b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1187682 خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ افغان شائقین نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اس طرح کے پرتشدد رویے کا مظاہرہ کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار وہ ایسا کر چکے ہیں۔ https://twitter.com/iamabidmalik/status/1567605305868943360?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567605305868943360%7Ctwgr%5Eb81ce3fc931c0a7efb1455318ecfb334af62603b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1187682 2019ء کے ورلڈ کپ میچ میں اس سلسلے میں سب سے زیادہ پرتشدد واقعات منظر عام پر آئے تھے جب پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی وکٹیں جلدی گرتی دیکھ کر افغان تماشائی طیش میں آ گئے تھے اور انہوں نے جشن منانے والے پاکستانی شائقین کرکٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ افغانستان کی گرتی وکٹوں پر پاکستانی شائقین جشن منا رہے تھے کہ ان پر بپھرے ہوئے افغان شائقین نے حملہ کردیا تھا، اس موقع پر برطانوی پولیس نے فوری طور پر مداخلت کر کے ہنگامہ آرائی کرنے پر دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ https://twitter.com/BalochNadir5/status/1567570759391891456?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567570759391891456%7Ctwgr%5Eb81ce3fc931c0a7efb1455318ecfb334af62603b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1187682 مذکورہ میچ میں شکست کے بعد اسٹیڈیم کے باہر بھی پاکستانی شائقین کو افغان تماشائیوں کے پرتشدد رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد 2021ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان شائقین نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی تھی۔