گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ وصول کریں گے؟

گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ وصول کریں گے؟
کیپشن: Gautam Gambhir
سورس: Google

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے گزشتہ روز سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو انڈین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ، ان کو راہول ڈریوڈ کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد کوچ کا عہدہ دیا گیا ہے۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوگیا تھا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم منگل کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں، میں پر اعتماد ہوں گوتم گمبھیر انڈین کرکٹ کے لیے ایک آئیڈیل شخص ہیں، وہ کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا ٹیم انڈیا کے حوالے سے وژن بڑا واضح ہے۔

گمبھیر ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ وصول کریں گے؟

یہ بات سب جانتے ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو بھاری معاوضے دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  انڈین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بی سی سی آئی سے سالانہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے۔

بی سی سی آئی نے کوچ کی تلاش کے اشتہار میں یہ واضح کیا تھا کہ نئے کوچ کا معاوضہ ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق وہ مہینے میں ایک کروڑ تک سیلری لیں گے۔

Watch Live Public News