ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مقابلے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز سے قبل ساؤتھ افریقہ میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ میں سات سے 10 روز کا کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آل فارمیٹ کھلاڑی پہلے ہی ساؤتھ افریقہ میں وائٹ بال سیریز کھیل رہے ہوں گے۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو ساؤتھ افریقہ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو ساؤتھ افریقہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ میں تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔
وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔