فورتھ شیڈول میں شامل مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فورتھ شیڈول میں شامل مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فورتھ شیڈول میں شامل مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت میں فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایک بار پھر پاکستان اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کرکے 12دسمبر تک پیش کیا جائے۔ پولیس نے بتایا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا۔ 

فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے باوجود ملزم نے اطلاع دیئے بغیرشہر سے باہر نقل وحرکت جاری رکھی۔ ملزم کے اس عمل کے بعد شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Watch Live Public News