نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ماں بیٹی جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ماں بیٹی جاں بحق
مردان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ 3بھائی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ کنج میں رونما ہوا. پولیس رپورٹ کے مطابق 6نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اپنی بیٹی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون کے تین بیٹے احسان اللہ،اسلام اور عامر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے. پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے احسان اللہ کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ اس کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی وقوعہ کے وقت وہ گھر کے صحن میں موجود تھے کہ چھت سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے. واردات کے بعد مقتولین اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں.اس افسوسناک واقعہ کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے زبردست احتجاج بھی کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔