شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

(ویب ڈیسک ) معروف قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔

معروف قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مکہ مکرمہ کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے۔

شاہین آفریدی  نے ایکس پر تصویر اپلوڈ کی جس میں وہ احرام پہنے خانہ کعبہ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے نعت بھی لکھی گئی تھی, انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر۔

قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی حال ہی میں میڈیا پر کھلاڑی کے ہاں بچے کی ولادت کی خبر کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال شاہین کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی تھی۔

Watch Live Public News