روس : پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک،متعدد زخمی

روس : پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک،متعدد زخمی
روس میں پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 80 افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ داغستان کے دارالحکومت ماخچکالا میں پیش آیا ، یہ شہر بحیرہ کیسپین سمندر پر واقع ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگ بھگ 600 مربع میٹر یعنی 6,450 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی، آگ پر قابو پانے کے لیے260 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو وہاں سے ماسکو لے کر جانے کے لیے ایک طیارہ ماخچکالا روانہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔