ورلڈکپ 2026 کوالیفائنگ، پیراگوئے نےدفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دیدی

ورلڈکپ 2026 کوالیفائنگ، پیراگوئے نےدفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پیراگوئے نے 2026 ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

پیراگوئے کی میزبانی میں جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں ارجنٹائن کے لوتارو مارٹنیز نے پہلے ہاف کے گیارہویں منٹ میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ لیکن یہ برتری صرف دو منٹ تک ہی برقرار رہی۔

پیراگوئے کے انتونیو سنابریا نے 19ویں منٹ میں ایک زبردست کک لگا کر بال کو جال میں ڈالا لیکن امپائر نے ابتدا میں اسے آف سائیڈ قرار دیا لیکن ریویو کے بعد اسے گول قرار دیا گیا۔

سنابریا کے گول کے بعد دونوں ٹیموں کے گولز کی تعداد ایک، ایک سے برابر ہو گئی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے جاری رہے۔

پہلے ہاف کے دوران تماشائی اپنے پسندیدہ کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی جانب سے گول کا انتظار کرتے رہے۔ لیکن پہلے ہاف میں انہیں گول کرنے کا صرف ایک ہی موقعہ ملا اور وہ بھی وائڈ رہا۔دوسری جانب پیراگوئے کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔ دوسرے ہاف کے شروع میں ہی گوستاو گومیز نے اپنے سر سے گیند کو ارجنٹائن کے گول پوسٹ کی طرف اچھالا لیکن بال نیٹ کے پلر سے ٹکرا کر پیچھے چلی گئی۔

میچ کے 47ویں منٹ میں پیراگوئے کے عمر الدیریٹ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن میچ کے اختتام تک کوئی ٹیم مزید کوئی گول نہ کر سکی۔

اس طرح دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو ملک سے باہر کھیلے جانے والے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ارجنٹائن کی شکست کی باوجود وہ پوائنٹس ٹیبل پر 22 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جب کہ پیراگوئے نے تین پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر 16 پوائںٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

Watch Live Public News