سائنسدانوں نے زیر سمندر دنیا کی سب سے بڑی مرجان کی چٹان دریافت کرلی

سائنسدانوں نے زیر سمندر دنیا کی سب سے بڑی مرجان کی چٹان دریافت کرلی

(ویب ڈیسک )   سائنسدانوں نے زیر سمندر دنیا کا سب سے بڑی مرجان کی چٹان  دریافت کی ہے۔ یہ مرجان کی چٹان اتنی بڑی ہے کہ اسے خلا سے  بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 اس منفرد   مرجان کی چٹان کی دریافت نے ماہرین کو چونکا دیا ہے،  یہ مرجان تقریباً 300 سال پرانا ہے اور اس کی لمبائی 100 فٹ سے زیادہ ہے۔ اس کی ساخت میں تقریباً 1 بلین چھوٹے پولپس شامل ہیں، جو مل کر اس عظیم کورل کو تشکیل دیتے ہیں۔ اور اس کی دریافت سمندری حیات کے لیے ایک اہم سائنسی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

 رسٹائن سیز نے اس نئی دریافت کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورل امریکن ساموا میں پایا گیا ہے اور اس کا سائز پچھلے ریکارڈ سے تین گنا زیادہ ہے،، یہ کورل اتنا بڑا ہے کہ اس کی لمبائی  زمین کے سب سےبڑے جاندار، نیلی وہیل سے بھی زیادہ ہے،، نیلی وہیل کی لمبائی تقریباً 80 سے 100 فٹ تک ہوتی ہے، لیکن یہ کورل اس سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔

Watch Live Public News