ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی منیبہ علی، عروب شاہ اور گل فیروزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کافی پرجوش ہے۔ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
منیبہ علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ملتان میں کیمپ لگا۔ کوچز نے ہم پر بڑی محنت کی، مختلف شاٹس کھیلنے کے حوالے سے تیاری کروائی۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں ورلڈکپ سے پہلے مثبت چیزیں ہوئیں۔ ہمارے پول میں اچھی ٹیمیں ہیں، ہمیں بھی اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی تاکہ اچھے رزلٹس دے سکیں۔
عروب شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈکپ کے لیے کافی پرجوش ہوں کیونکہ بڑا پلیٹ فارم ہے۔ میرے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ بہترین پرفارم کرکے ملک کا نام روشن کروں۔ ورلڈکپ کے لیےاچھی تیاری کی ہے، فٹنس اور اسکلز کیمپ بھی لگا تھا۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھی پرفارمنس رہی اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلی۔
گل فیروزہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملتان میرا ہوم گراؤنڈ ہے، وہاں پر سیریز کھیلنے سے کافی اعتماد ملا۔ یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے اور اس کے لیے کافی پرجوش ہوں۔ ٹریننگ کافی اچھی رہی ہے کوچز نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ پر کام کروایا۔ ہمارے کھلاڑی ورلڈکپ میں اچھا کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔