ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا:فاطمہ ثناء

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا:فاطمہ ثناء
کیپشن: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا:فاطمہ ثناء

ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم جیت کی امید لئے کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں میدان میں اتریں گی۔کپتان فاطمہ ثناء نے پبلک  نیوز کےساتھ خصوصی گفتگو میں کہا  کہ   جب آپ بڑے ایونٹ میں جاتے ہیں تو امیدیں بھی زیادہ ہوتی ہیں، ہماری ٹیم بھی پوری کوشش کرے گی کہ اچھا کھیل کھیل کر اچھے رزلٹس لائیں۔

فاطمہ ثناء کا کہناتھا کہ  ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہے کہ جو میچ ڈے پر اچھا کھیلتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔ورلڈکپ کے لئے تیاری اچھی ہے اور  ہمارے بیٹرز بھی فام میں  ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے خلاف شکست پر  کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ   ہماری ٹیم کا مورال ہائی ہے۔ ہم نے اپنی برینڈ آف کرکٹ کو تبدیل کیا ہوا ہے۔ یواے ای میں جا کر کنڈیشن سےجلد ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔

ورلڈکپ کے لئے  فینز سےدرخواست کرتے ہوئے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہاکہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں  تاکہ اچھے رزلٹس لا سکیں۔

Watch Live Public News