چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ گرفتار
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ گرفتار

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کو گرفتارکرلیا گیا تاہم اسلام آباد پولیس نے دونوں کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع  پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی تاہم کچھ دیر بعد پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہر خان کو چھوڑ دیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کے بجائے واپس چلے جائیں۔

انہوں ںے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھیجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔

 علاوہ ازیں راولپنڈی میں لیاقت باغ پہنچنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراو کیا۔

دوسری جانب راولپنڈی احتجاج میں شریک ہونے کے لیے وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختون خوا سے روانہ ہونے والا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے راولپنڈی پہنچیں گے۔

اس سے قبل صوابی میں ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس، کرین اور فائر فائٹر کی گاڑیاں بھی کھڑی کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News