جارجیا میں مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ،عمارت کا محاصرہ کرلیا

جارجیا میں مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ،عمارت کا محاصرہ کرلیا

(ویب ڈیسک )  سوخومی میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ایک پرتشدد احتجاج ہوا، مشتعل مظاہرین  نے   پارلیمنٹ کے دروازوں  کو توڑدیا اور  عمارت کا محاصرہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  خطے میں روسی مداخلت کے خوف سے، عوام کا ایک بڑا حصہ سرمایہ کاری کے معاہدے  کی مخالفت کر رہا ہے۔

مشتعل مظاہرین کے ہجوم نے پارلیمنٹ کے دروازوں  کو توڑتے  ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے  اور عمارت کا محاصرہ  کرلیا ۔مطاہرین کی جانب سے  پولیس اور فوج پر انڈے اور پلاسٹک کی بوتلیں بھی پھینکیں گئی۔

ابخاز کی  اپوزیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ اس پر دستخط کر دے تو یہ معاہدہ جمہوریہ کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

بعد ازاں حکومت کی جانب سے  مظاہروں کے بعد روسی سرمایہ کاری کا بل منسوخ کر دیا گیا۔

جارجیا کے صدر مظاہروں کے بعد  اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے اور روس کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے کی توثیق کرنے والے ایک مسودہ قانون کو ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

اس فیصلے کا اعلان صدارتی پریس سروس نے کیا، جس میں کہا گیا کہ صدر اس معاہدے کو منسوخ کردیں گے۔

Watch Live Public News