اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، جواب دیا تو دکھ ہوا سے توہین ہو گئی کے بھاشن آجائیں گے۔
وفاقی وزیر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھاکہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈفادر افتخار چودھری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائے گا۔