(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان کا 1 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ڈیوٹی جج اظہرندیم نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان کا 1 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزمان کو کل متعلقہ انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105 ورکرز کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ پولیس نے 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔