ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے فواد چودھری سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فواد چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز پر فواد چودھری پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چودھری اپنی کسی رائے کو پی ٹی آئی کے مؤقف کے طور پر پیش نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج یہ ہدایات خود دی ہیں۔