ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر پی ٹی آئی کا ردعمل
کیپشن: ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

ویب ڈیسک: ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ردعمل دیتے ہوئے سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کی سزاؤں کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے لکھا ہے کہ فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کے خلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ زیرحراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ فوجی عدالتیں جو عام شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں۔ بنیادی طور پر کینگرو عدالتیں ہیں۔ 

عمرایوب نے لکھا کہ فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہو سکتیں۔ مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں۔ ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ 

ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔ عمر ایوب خان کا سپریم کورٹ کے پی ایل ڈی 1999 / 504 میں فیصلے کا حوالہ دیدیا۔

Watch Live Public News