جاپان:117 سالہ خاتون نےورلڈ ریکارڈزاپنےنام کرلیا

جاپان:117 سالہ خاتون نےورلڈ ریکارڈزاپنےنام کرلیا
کیپشن: جاپان:117 سالہ خاتون نےورلڈ ریکارڈزاپنےنام کرلیا

ویب ڈیسک: جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹومیکو ایتوکا دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت بن گئی ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 117 سالہ ماریہ برانیاس کی موت کے بعد 116 سالہ ٹومیکو ایتوکا دنیا کی معمر ترین زندہ انسان ہیں۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق ان کی عمر اور تاریخِ پیدائش 23 مئی 1908 کی تصدیق جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ نے کی ہے جو 110 برس یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کی تفصیلات کی توثیق کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس گروپ نے ٹومیکو کو عالمی ’سپر سینٹینرینین‘ رینکنگ لسٹ یعنی 110 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ انہیں دنیا کی معمر ترین انسان کا ٹائٹل جمعرات کو گنیز کی جانب سے دیا گیا۔

موت کا اعلان:

اس سے قبل منگل کو ماریہ برانیاس کے خاندان نے ان کی 117 سال کی عمر میں موت کا اعلان کیا تھا۔

ٹومیکو کی رہائش:

ٹومیکو جاپان کے شہر اسہیا میں ایک نرسنگ ہوم میں رہتی ہیں۔ نرسنگ ہوم نے بھی ان کی تاریخِ پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق وہ 2019 سے نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں۔ اس سے قبل وہ 110 سال کی عمر تک اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ رہتی تھیں۔

سننے میں مشکل:

ٹومیکو کی دیکھ بھال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں سننے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ لیکن وہ واضح طور پر گفتگو کرنے کے قابل ہیں اور وہ روزانہ ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

116 ویں سالگرہ:

ٹومیکو نے دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دینے جانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔جاپانی خاتون نے تین ماہ قبل اپنی 116 ویں سالگرہ منائی تھی اور انہیں میئر کی جانب سے پھول، کیک اور کارڈ دیا گیا تھا۔
پسندیدہ کھانا:
ان کا پسندیدہ کھانا کیلے ہیں جب کہ وہ روزانہ دہی سے بنی ہوئی ڈرنک 'کیلپس' بھی پیتی ہیں۔

شادی کب ہوئی؟

گنیز کے مطابق ٹومیکو ایتوکا ہائی اسکول میں والی بال کی کھلاڑی تھیں۔ ان کی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی جب کہ ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

ٹومیکو ایتوکا جنگِ عظیم دؤم کے دوران اپنے شوہر کی ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام بھی سنبھال چکی ہیں۔

بلند چوٹیوں کا سفر:

وہ 1979 میں اپنے شوہر کی موت کے بعد جاپان کے علاقے نارا میں اکیلی رہتی تھیں۔ وہ تین ہزار 67 میٹر اونچے پہاڑ اونٹیک کو دو مرتبہ سر کر چکی ہیں جب کہ وہ 100 برس کی عمر کے بعد بھی بلند چوٹیوں کا سفر کر چکی ہیں۔

Watch Live Public News