ویب ڈیسک: امریکا نے اوسلو میں امریکی سفارت خانے میں گارڈ کے طور پر کام کرتے ہوئے 20سالہ ناروے کے ایک طالب علم کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس شخص کو چار ہفتوں کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وہ ناروے کی دوہری شہریت کا حامل ہے اور غیر متعین مشرقی یورپی ملک کے ساتھ مل کر ایک سکیورٹی کمپنی چلاتا ہے،اس پر الزام ہے کہ امریکی سفارت خانے میں گارڈ کے طور پر کام کرتے ہوئے حساس معلومات روس اور ایران کے حوالے کیں،، مزید تحقیقات جاری ہیں.