ایک اور امریکی طیارے میں آتشزدگی،اٹلانٹا میں ایمرجنسی لینڈنگ

ایک اور امریکی طیارے میں آتشزدگی،اٹلانٹا میں ایمرجنسی لینڈنگ
کیپشن: ایک اور امریکی طیارے میں آتشزدگی،اٹلانٹا میں ایمرجنسی لینڈنگ

ویب ڈیسک: ڈیلٹا ایئرلائنس کے ایک طیارہ میں آتش زدگی،مسافروں کےکیبن میں دھواں بھرنے کے بعد پرواز کی اٹلانٹا میں ایمرجنسی لینڈنگ ، تمام مسافر محفوظ رہے۔

’نیویارک پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ  بوئنگ 717 ڈیلٹا ایئرلائنس 876 اٹلانٹا سے 99 مسافروں اور طیارہ کے عملہ کے ساتھ جنوبی کیرولینا کے لیے روانہ ہوا تھا۔

  24 فروری کی صبح طیارہ کے کیبن میں اچانک دھواں بھر گیا اور مسافروں میں دہشت پیدا ہو گئی۔  جس پر 8.30 بجے پائلٹ نے طیارہ کو واپس ہرٹس فیلڈ-جیکشن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف واپس موڑ دیا۔

طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کے بعد سبھی مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈس کے ذریعہ باہر نکالا گیا۔اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ایک دیگر مسافر نے سی این این سے کہا کہ ’’اٹلانٹا سے پرواز بھرنے کے 5 سے 10 منٹ کے بعد طیارہ کے کیبن میں دھواں بھرنا شروع ہو گیا تھا۔ اس کے بعد کچھ مسافروں نے اس سلسلے میں سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ اس دوران لوگ دھواں دھواں چیخنے لگے۔‘‘ ایک مسافر نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم لوگ تقریباً 20 منٹ تک ہوا میں ہی رہے، کیونکہ ہمارے طیارے کی لینڈنگ میں کچھ وقت لگ رہا تھا۔‘‘
اس درمیان ڈیلٹا کے ترجمان نے اس حادثہ کی تصدیق کی ہے۔

Watch Live Public News