ویب ڈیسک: اداکار طاہر انجم تشدد کا ڈرامابےنقاب ہونےپر موبائل فون بند،گھرکوتالےلگاکرمنظر عام سے غائب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیج ٹی وی کے نامور اداکار اور پاکستان مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم خود پر تشدد کے واقعہ کی اصلیت سامنےآنےپرروپوش ہوگئے،انہوں نے اپنا موبائل بند کردیا جبکہ گھرکو تالے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ طاہر انجم پر تین روز قبل انیلہ نامی خاتون نے اسمبلی ہال کے باہر تشدد کیا تھا۔
پولیس کی تفتیش میں طاہر انجم کیساتھ انیلہ کے رابطے کا انکشاف ہوا تھا،پولیس کےمطابق یہ تشددایک ڈراماتھا، طاہر انجم نے ہی پلاننگ کےتحت خاتون کو اسمبلی ہال بلوایاتھا۔