ویب ڈیسک: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں، اسلحہ، غلیلیں، پتھراور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئی جبکہ گرفتار کارکنان کے قبضے سے آنسو گیس کے شیل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار کارکنان سے اسلحہ، غلیلیں، پتھراور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئی جبکہ گرفتار کارکنان کے قبضے سے آنسو گیس کے شیل بھی برآمد کئے گئے، پرتشدد احتجاج میں خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین اور اہلکار بھی شامل تھے۔
اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410،چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 کارکنان گرفتار کئے جا چکے ہیں، پی ٹی آئی کے اس پرتشدد احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوئیں،متعدد پولیس اور رینجرز کے اہلکار زخمی بھی ہوئے ، جن میں چند کی حالت تشویشناک ہے۔
پی ٹی آئی کا یہ احتجاج کسی طور پر بھی پرامن نہیں تھا، اس احتجاج کا مقصد صرف اور صرف ملک میں بدامنی پھیلانا تھا،گرفتار کارکنوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔