آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کیلئے مہلک،جسٹس منصور علی شاہ

 آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کیلئے مہلک،جسٹس منصور علی شاہ
کیپشن: آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کیلئے مہلک،جسٹس منصور علی شاہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ جسٹس دراب پٹیل نے بھٹو کیس میں جرأت مندی سے اختلاف کیا، ضیاء کے عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا، جج کی بہادری کا اندازہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے سے لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ آمرانہ دور میں ججوں کویاد رکھنا چاہیے، ان کی اصل طاقت عہدے پر رہنا نہیں آزادی قائم رکھنا ہے، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کیلئے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے مزید لکھا کہ دراندازیوں کی فوری مزاحمت اور اصلاح کی جانی چاہیے، عدلیہ کاکردار انصاف کا دفاع کرنا ہے۔

Watch Live Public News