ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ 24 نومبر کو ڈی چوک پہنچیں گے اور مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔آئین کا تحفظ اور اسیروں کی رہائی ہمارا مقصد ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی اور مطالبات کی منظوری کے لیے ہر حد تک جائیں گے، امید ہے یہ جنگ ہم جیتیں گے۔ کارکنوں کو کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہمارا احتجاج پُرامن ہے۔ حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔