وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر

ویب ڈیسک: "بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد "وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردی پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اشیاء خورد و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم بھی دیا ہے۔ 

اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔ 

Watch Live Public News