میئر لندن صادق خان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

میئر لندن صادق خان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
اسلام آباد: میئر لندن صادق خان نے کہا کہ میں عالمی برادری کےساتھ آواز ملا کر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر پوسٹ ایک ویڈیو میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ غزہ میں فوجی مداخلت بڑھنے سے صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی، سیاسی طریقے سے ہی امن کا قیام ممکن ہے۔ ہزاروں معصوم شہریوں تک زندگی کی بنیادی ضروریات پہنچانا بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری کےساتھ آواز ملا کر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ میئر لندن کا کہنا ہے کہ لندن میں رہنے والے افراد کے رشتے دار غزہ میں تشدد اور ہلاکتوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنےدفاع کا حق حاصل ہے، مگر وہ انہیں ہدف بنائےجو 7 اکتوبرکے حملے کے ذمہ دار ہیں۔ صادق خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری حماس کی قید میں موجود افراد کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں بڑھائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔